بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمنی ذرائع ابلاغ نے آج پیر کو ملک کے شمال میں واقع مأرب کے علاقے میں سعودی عرب کی قابض اجرتی ملیشیاؤں کے ساز و سامان کی تباہی کی تصاویر جاری کیں۔
یمن کے المسیرہ نیٹ ورک نے یہ تصاویر جاری کرتے ہوئے رپورٹ دی کہ اس ملک کی فوجی قوتوں نے مأرب کے جنوب میں "الفلوحہ" محاذ پر کارروائی کے دوران، ریاض سے وابستہ اور یمن پر قابض ملیشیاؤں کو شدید جانی اور مالی نقصانات پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔
یمنی فوج نے اپنی کامیاب کارروائی کی تصویریں نشر/شائع کرکے دکھایا ہے کہ سعودی عرب سے وابستہ ملیشیاؤں میں شامل ریال-یافتہ اجرتی عناصر کس طرح ان کے گھات میں آکر تِتَّر بِتَّر ہو رہے ہیں۔
یمن کی فوج نے مذکورہ کارروائی کی جاری کردہ تصاویر:







مقبوضہ مأرب کی آزادی روکنے کے لئے ریاض کی آخری کوششیں
فی الحال، مأرب شمالی یمن کا آخری نقطہ ہے جو ریاض کی اجرتی ملیشیاؤں قبضے میں باقی ہے؛ اگرچہ اس علاقے کے قبائل نے یمن کی حکومت کے ساتھ صلح کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے جواب نے ریاض نے مختلف ذرائع سے ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مأرب کے مختلف علاقوں میں کشیدگی بڑھا دی ہے تاکہ اس سے وابستہ اجرتی ملیشیائیں کسی طرح بھی یمن کی فوج کے ہاتھوں اس صوبے کی مکمل آزادی کو روک سکیں۔ جبکہ اب تک جہاں بھی سعودیوں نے اپنا مفاد حاصل کرنے کی غرض سے کشیدگی بڑھائی وہاں اس کو شہ مات ہوئی ہے۔
یمنی ذرائع نے رپورٹ دی کہ قابض سعودی حکومت نے اب "محور سبأ" اور "العمالقہ" نامی قوتوں کو مأرب کے جنوب میں کشیدگی بڑھانے کے لئے اکسانا شروع کر دیا ہے۔
قابض سعودی حکومت یمنی عوام کے درمیان انتشار اور اختلاف پیدا کرکے کسی حد تک غلبہ پایا تھا اور مأرب کے قبائل کے مصالحتی منصوبے نے سعودی حکام میں خوف و ہراس کی لہر دوڑائی ہے، کیونکہ اگر صنعاء حکومت اور یمنی قبائل کے معاہدے دستخط ہو جائیں، تو مأرب بغیر کسی جھڑپ کے آزاد ہو جائے گا اور شمالی یمن میں سعودیوں کی قابضانہ موجودگی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
سعودی عرب اس سے قبل بھی مأرب کے قبائلی سرداروں کو طلب کر کے انہیں گھر میں نظربند کرکے انہیں جبر کے ذریعے مصالحت سے پسپائی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے؛ یہ اقدام ـ صنعا کے ساتھ قبائل کے مصالحتی معاہدے کے ذریعے، مأرب کو جنگ سے دور کرنے کے لئے کچھ اندرونی قوتوں کی ثالثی کی کوششوں کے بارے میں ـ منظر عام پر آنے والی رپورٹس کے بعد کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ